سوال و جواب
میں سوچتی ہوں کہ قمہ زنی اور آگ پر ماتم کرنا یہ اسلام کی تصویر کو بگاڑنے کے برابر ہے۔
اے میری عزیز (آیات) امید کرتا ہوں کہ آپ بخیر ہونگی آپ نے یہ کہا کہ قمہ زنی اور آگ کے ماتم سے کے غلط آثار اسلام پر ہو رہے ہیں، قرآن (سورہ بقرة آیت نمبر ١٢٠) خدا فرماتا ہے کہ اے حیبب یہود و نصاریٰ کبھی آپ سے راضی نہیں ہونگے یہاں تک کہ آپ ان کی اتباع کریں اے میرے حبیب ان سے کہو کہ اللہی کی ہدایت صحیح ہدایت ہے اور اگر آپ نے (يہود نصارى) ان کی خواہش کی اتباع کی جب کہ آپ کو علم عطا کر دیا گیا ہے تو پھر خدا آپ کا نہ ولی نہ مددگار ہوگا۔
کیا ہم لوگوں کے کہنے یا سوچنے کی بنیاد پر اپنے عقائد ترک کر دیں تاکہ ہم ان کی امیدوں پر پورے اتر سکیں اگر ہم ایسا کریں تو ہمارا دین کیا باقی رہ جائیگا؟ کیونکہ بہت سی دوسری قوموں کے لوگ نماز روزہ وغیرہ کوبھی پسند نہیں کرتے جیسے کہ خدا وند عالم نے قرآن میں فرمایا کہ دوسرے ادیان ہمیشہ اسلام پر ہجوم کرتے رہیں گے کہ یہ دین اور اس کے احکام و عقائد قدامت پسند ہیں اور اس دور کے ساتھ مناسبت نہیں رکھتے بالخصوص جو فکر اہل یورپ حجاب کے سلسلے میں رکھتے ہیںوہ سب پر عیاں ہے تو کیا ہم حکم اسلامی حجاب کو ترک کر دیں اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ یہ جواب کافی نہیں ہے تو مہربانی کر کے پھر سوال کریں خدا آپ کی توفیقات میں اضافہ فرماۓ۔
قمہ و زنجیر زنی جسم کو ضرر پہنچاتے ہیں آپ نے یہ کیسے لکھا کہ مراجع یہ کہتے ہیں کہ اس کو کرنا ضرر نہیں ہے آپ کے پاس اس کی کیا تفسیر ہے؟
سلام علیکم برادر عزیز آپکا بہت شکریہ آپ نے اچھا سوال کیا ہے بالکل اسی طریقے سے جس طرح روزہ واجب ہے لیکن ان حضرات پر حرام ہے جن کو روزہ رکھنے سے مرض لاحق ہو، اسی طرح وضو واجب ہے لیکن جن کو وضو سے ضرر ہو ان کے لئے حرام ہے اسی طرح قمہ زنی زنجیر زنی کی جائگی تو اس صورت میں قمہ زنی و زنجیر زنی حرام ہو جائیگی ان کو نہیں کرنا چاہئے۔





























