بِسْمِ رِبِّ الْحُسَيْنِ عَلَيْهِ الْسَلاَمٌ
حسین کے رب کے نام سے
کچھ عرصہ پہلے، قم کے گرینڈ مراجع کے بیٹوں میں سے ایک کے ذریعے علم ھوا کہ، یورپ کے دوعلماء کے ساتھ ایک انٹرویومیں ویب سائٹ عزاداری فارامام پرالزام لگایا کیا کہ ھم نےان علماء کے لیکچرز کے ساتھ تحریف و تبدیلی کی ھے اور...
حقیقت میں، ہم نے پہلے بھی ان الزامات کا تجربہ کیا ہے. یہ عام ھیں اور غیر متوقع نہیں، اور پچھلے سالوں میں کئی بار ہم پرالزام لگایا گیا ہے.
چند جوابات:
مسٹرایکس، نےاس سال سے اپنے گذشتہ اعمال اور لیکچرز سے انکار شروع کر دیا ہے،
ویب سائٹ عزاداری فارامام نے مسٹر معزی کے وقت سے لے کراب تک یعنی مسٹرشمالی کے وقت تک ، ہر سال اس لیکچر کو نشر کیا ہے. مجھے حیرت اس بات پر ھے کہ آپ نے انکاربھی نہیں کیا اور شکایت بھی نہیں کی یا پچھلے سالوں میں کسی بھی انٹرویوز میں حصہ بھی نہیں لیا ہے - تو کیا کوئی آپ کو بھڑکا رہا ہے ...؟!
دوم، مسٹرایکس، آپ اپنے ماضی کو رد نہیں کرسکتے. برای مہربانی لوگوں سے حقیقت نہ چھپائیں اور باطل کے ساتھ ان کو فریب نہ دیں اور کم از کم اپنے ان لیکچرز کو اچھے اعمال کے طور پر رہنے کی اجازت دے دیتے.
سوم، مسٹرایکس، شاید عمر بڑھنے کی وجہ سے آپ چند سال قبل انگلینڈ کے اسلامی مرکزمیں دئے جانے والے اپنے لیکچرز آپ بھول گئے ہیں - برای مہربانی انگلینڈ کے اسلامی مرکزکی ویب سائٹ کی آرشیوپر اپنے فارسی اور انگریزی لیکچرز کو سن لیں.
چہارم، مسٹرایکس، آج آپ کہتے ھیں کہ وہ لیکچرز آپ نے نہیں دئے تو پھر اسکو لوگوں پر چھوڑ دیں کہ وہ خود ھی فیصلہ کریں؟ برای مہربانی اپنے تمام فارسی اور انگریزی لیکچرز کی کاپیاں بناکر ان کو لوگوں میں تقسیم کریں.
مسٹر وائی، آپ کا دعوی ھے کہ آپ نے اس شعیرہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اورنہ تو قبول اورنہ ھی رد کیا ھے۔ آپ اپنے ذھن پر زور دیں اور میں آپکو یاد دلاتا ھوں ایک صبح ماہ محرم کی مجلس کے بعد آپ نےعزاداری کی کتاب کو دیکھا تھا،تو آپ نے ھمارے ایک رضاکار سے کہا کہ ہمارے آبا ؤ اجداد کا حوالہ اس کتاب میں نہیں دیا گیا اور شکایت کی کہ وہ سب کے سب اس مقدس رسم کے حامی تھے اوربعض مراجع جن کے نام کتاب میں مذکورھیں ان سے زیادہ صاحب علم تھے . کیا آپ واقعا بھول گئے ہیں یا بھول جانے کا ڈرامہ کر رہے ہیں؟ رضاکارنے آپ کی رائے کے لئے پوچھا تو آپ نے جواب دیا کہ آپ کی رائے آپکے آبا ؤ اجداد کے موافق ھے ۔ پتہ نہیں آپ کو کیا ہو گیا ہےکہ اب مخالفت کا جھنڈا لہرانے لگے ھیں.
کیاامام حسین (ع) نے آپ کے کندھوں سے بیعت کی ذمہ داری اٹھا لی ہے؟ (: کتاب بیان الآئمہ ج 2، صفحات 461-462) آپ کوکیا ھوگیا ھے کہ ہمارے وقت کے امام (خدا ان کا جلد ظہور فرماۓ) کے احکام کی اور دنیا کے نامور مراجع عظام کے حکم کی مخالفت کرنے کی ہمت ھو گئی ہے'۔
کیا آپ نے دنیا کےمرجع اعظم آیت اللہ وحید خراسانی کے حکم اور انتباہ کو نہیں سنا؟ یقیناان کے الفاظ اور جملے ھمارے لۓ حجت ھیں اورھمارے الفاظ سے برتر اور بہتر ہیں.
آپ انگلینڈ کے اسلامی مرکز کے مینیجر اور آقاۓ خامنہ ای کے نمائندےھیں ۔
محرم الحرام کے آغاز میں معروف مرجع آیت اللہ روحانی کا اہم پیغام انسانیت کے لئے ایک سبق اور بیداری باعث بنتا لیکن یا تو یہ پیغام آپ کے لۓ اھم نہیں تھا یا پھر شاید آپ نے یہ پڑھا ھی نہیں.
میرا خیال تھا کہ مرکزاسلامی کے منتظم اور مدیر کی تبدیلی کے ساتھ عقلی فیصلے، مسلمانوں کے درمیان اتحاد، مراجع کے احکام کے احترام اور تقریر اور عقائد کی آزادی کا احترام کیا جائے گا.
انگلینڈ کے اسلامی مرکز کے مینیجراور مسٹر خامنہ ای کے نمائندے، ہمارے مراجع عظام میں سے کون شعیرہ الہی کے مخالف ھیں؟ آیت اللہ سیستانی، آیت اللہ وحید خراسانی، آیت اللہ روحانی، آیت اللہ سید علی میلانی، آیت اللہ شیرازی، آیت اللہ صانعی، آیت اللہ صافی، آیت اللہ مدرسی، آیت اللہ اسحاق فیاض، آیت اللہ حائری، آیت اللہ گرامی قمی، آیت اللہ موسوی اردبیلی اور ماضی اور حال کے دسیوں اور سینکڑوں مراجع میں سے کوئی بھی اس مقدس رسم کے خلاف نہیں ہے۔آپ سب سے بہتر جانتے ہیں کہ یہ مراجع اس مقدس رسم کو مستحب سمجھتے ھیں اور اسکی تائید کرتے ھیں.
لگتا ھےآپ نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا؟
کب تک آپ زبردستی اورجھوٹ سے حق و حقیقت کو چھپاتے رھیں گے؟
تم کیوں اپنے آپکو اور اپنے اعمال اس آیت کا مصداق قرار دینے پر تلے ھوۓھو؟
يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ
کیوں لوگوں کی آزادی چھین رھے ھو۔ آپ کیوں ان کے عقائد کا احترام نہیں کرتے جو مراجع کے احکام کے مطابق ہیں۔آپ کیوں لوگوں کو ان کے مراجع کے احکام پر عمل کرنے کی اجازت نہیں دیتے؟
تم کیوں ولی فقیہ کی اطاعت کا ڈرامہ کرتے ھو اور اپنے اقدامات کے ذریعے اس کو اور اسلام کو نیچا دکھاتے ہو؟ کیا آپ بھول گئے ہیں جو پچھلے سالوں میں اسلامی انقلاب کے رھبر کے کلام کی نافرمانی کی اور تفرقہ پیدا کیا۔ مثال کے طور پر، سال 2010 میگزین (( LIVING ISLAM )) میں، تم نے مراجع اور علماء، خصوصااسلامی انقلاب کے بانی، آیت اللہ خمینی (رحمت اللہ علیہ) کی توہین کی.ان کو کمزور اور بزدل لکھا۔ آپ یہ بھول گئے ہیں یا بھولنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں؟ یقینا آپ اس کو نہیں بھولے اور نہ ھی تاریخ بھولے گی.
آقای شمالی، کیا آپ آقای خامنہ ای کے نمائندے نہیں ہیں؟ اگر آپ ہیں توپھر آپ کیوں دل و جان سے ان کے فرمان کوقبول نھیں کرتے۔ آپ کیوں آقای خامنہ ای کے سال 1393 (شمسی کیلنڈر) کے ماہ شہریور کے خطاب کے الفاظ کو قبول نہیں کرتے ہیں؟ 'اسلامی اتحاد' کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ اپنے مذھبی عقائد سے دست بردار ھو جائیں۔
مزید فرمایا:وحدت اسلامی جمھوری اسلامی ایران کا بنیادی شعار ھے۔ یعنی امت سلامی کی آپس میں دشمنی نہیں ہونا چاہئے.
آقای محمد علی شمالی، آپ نے شیعوں اور مسلمانوں کے اتحاد کو چکناچورکرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا ہے ۔ میں مایوس ہوا ھوں آپکے رویے اور عمل سے، ہمارے وقت کے ولی فقیہ کے احکام کی اطاعت آپ کے لۓ بھی ضروری ھے کہ لوگوں کے عقائد کا احترام کریں اور اسلام کی ترقی کے لۓ مختلف سلیقوں کے افراد کو متحد کریں لیکن آپ نے تواسلام کی جڑوں کو کاٹنا شروع کر دیا ھے اور رھبرکےاحکام اور مصلحت کو پامال کیا ہے.
آخر میں یہ کہتا چلوں کہ میں مقام نصیحت پر نہیں ھوں لیکن امر باالمعروف اور نہی عن المنکرکے باب میں اپنا شرعی فریضہ سمجھتےھوۓ آپ سے یہی کہوں گا
کہ مراجع عظام کے فتاوی کا احترام کریں۔
عوام اور عزاداروں کے عقائد کا مذاق نہ اڑائیں۔
شعار الہی کے ساتھ برے الفاظ استعمال نہ کریں۔
ورنہ نتیجہ اللہ کے اس کلام کے مطابق ھو گا
فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُواْ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُواْ بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
و من الله توفيق
www.sistani.org
www.emamrohani.net
www.wahidkhorasani.com/web/index.php?lang=en
www.imamshirazi.com